12

ایم ڈبلیوایم رہنما و ایم پی اے زہرا نقوی کی جانب سےپنجتن پاکؑ کے ایام ولادت وشہادت پرعام تعطیل کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

  • News cod : 27661
  • 06 ژانویه 2022 - 15:18
ایم ڈبلیوایم رہنما و ایم پی اے زہرا نقوی کی جانب سےپنجتن پاکؑ کے ایام ولادت وشہادت پرعام تعطیل کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے تاکہ اس خطے میں رہنے والے شعائر اسلامی کے مطابق آزادانہ زندگی گزار سکیں ۔حکومت ملکِ خداداد پاکستان میں رہنے والوں کو اسلامی طرز عمل اپنانے اور غیر اسلامی طریقہ زندگی کو رد کرنے کے لئے آمادہ کرے ۔

وفاق ٹائمز، پنجتن پاک (حضرت محمد صلٰی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت امام علی علیہ السلام، حضرت فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیہا، حضرت امام حسن علیہ السلام، حضرت امام حسین علیہ السلام) کے شہادت اور ولادت کے دنوں میں عام تعطیل کئے جانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ زہرا نقوی نے جمع کروائی ۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے تاکہ اس خطے میں رہنے والے شعائر اسلامی کے مطابق آزادانہ زندگی گزار سکیں ۔حکومت ملکِ خداداد پاکستان میں رہنے والوں کو اسلامی طرز عمل اپنانے اور غیر اسلامی طریقہ زندگی کو رد کرنے کے لئے آمادہ کرے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں پنجتن پاک (علیھم السلام)کی زندگی کو اپنا نصب العین اور کردار و افکار کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا۔پنجتن پاک (علیھم السلام)کی طرزِ زندگی کو اپنے اندر راسخ کرنا ہو گا ۔پوری امت مسلمہ اس بات پر یکجا ہے کہ پنجتن پاک (علیھم السلام)کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور اُن کے نقشِ قدم پر چل کر ہی ہم دنیا و آخرت میں فلاح پا سکتے ہیں ۔

زہرا نقوی نے کہا کہ پنجتن پاک (علیھم السلام)کے کردار و افکار کو معاشرے میں عام کرنے کے لئے اُن کے ایام شہادت اور ولادت کو حکومتی سطح پر منایا جائے۔پنجتن پاک (علیھم السلام)کی تعلیمات کو اجاگر کیا جائے۔پنجتن پاک (علیھم السلام)کے شہادت اور ولادت کے دنوں میں عام تعطیل کی جائے ۔پنجتن پاک (علیھم السلام)کی زندگیاں نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کے لئے اسوہ حسنہ ہے ۔جن قوموں نے ان کی زندگیوں کو پڑھا ہے وہ ان کی طرف مائل ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27661