8

ہمیشہ عوام نے ملک کی سالمیت کے لیے قربانیاں دی ہیں، علامہ وحیدی

  • News cod : 2782
  • 19 اکتبر 2020 - 18:02
ہمیشہ عوام نے ملک کی سالمیت کے لیے قربانیاں دی ہیں، علامہ وحیدی
حوزہ ٹائمز|شیعہ علماء کونسل کے رہنماعلامہ اشفاق وحیدی نے ملک کے میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی غربت بے روزگاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رسہ کشی اور ایک دوسرے پر الزامات لگانے کی بجائے تمام جماعتیں مل کر ملک کو اس بحران سے نکالنے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کریںتا کہ غریب عوام کا چھولا جل سکے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے رہنماعلامہ اشفاق وحیدی نے ملک کے میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی غربت بے روزگاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رسہ کشی اور ایک دوسرے پر الزامات لگانے کی بجائے تمام جماعتیں مل کر ملک کو اس بحران سے نکالنے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کریںتا کہ غریب عوام کا چھولا جل سکے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے تمام جماعتوں کو ایک ہونا پڑے گا اگر خدا ناخواستہ یہی حالات رہے تو ملک دیوالیہ ہوسکتا ہے ملک مضبوط ہے تو سیاست ہے کیونکہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتی ہیں ہم سب نے مل کر ایسی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات پر زور دیا کہ کچھ مٹھی بھر عناصر مذہبی افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں جو ہمیشہ سے کسی کے آلہ کار رہے ہیں اور شیعہ سنی میں تفریق ڈالتے رہے جن کو شیعہ سنی نے مل کر ان کی سازش کے خلاف آواز بلند کر کے انہیں ناکام بنایا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2782