1

قم میں شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی اور انکے رفقاء کی برسی

  • News cod : 27840
  • 13 ژانویه 2022 - 12:34
قم میں شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی اور انکے رفقاء کی برسی
قائد ملت جعفریہ شعبہ زائرین قم المقدس اور متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی جانب سے شہید علامہ سید ضیاءالدین رضوی کی برسی کا ایک عظیم الشان اجتماع حرم مطہر حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت مولانا ابراہیم خلیل نے حاصل کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ شعبہ زائرین قم المقدس اور متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی جانب سے شہید علامہ سید ضیاءالدین رضوی کی برسی کا ایک عظیم الشان اجتماع حرم مطہر حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت مولانا ابراہیم خلیل نے حاصل کی، جس کے بعد مولانا منتظر مہدی نے زیارت عاشورا کی تلاور کی جبکہ معروف نوحہ خواں مرتضی نگری صاحب نے بہترین انداز میں شہید کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ نقیب ممبر خادم حضرت معصومہ (س) و مسئول شعبہ خدمت زائرین ایران، عراق، شام سید ناصر عباس انقلابی نے اپنے مخصوص انداز میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی خدمات اور مشن کو مختصر طور پر بیان کیا۔

پروگرام کے خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عابد مہدوی نے شہید و شہادت کی اہمیت کو قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کرنے کے بعد شہید سید ضیاءالدین رضوی کی جدوجہد، خدمات اور ان کی شخصی خصوصیات کو بیان کیا۔

پروگرام کے آخر میں متحدہ علماء فورم جی بی کے نائب صدر حجۃ الاسلام شیخ غلام محمد شاکری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ دعائے امام زمانہ عج اور زیارت سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

یاد رہے کہ برسی کے اجتماع میں امام جمعہ والجماعت اسکردو حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری، اسلامی تحریک گلگت کے رہنما شیخ محمد صادق ترابی اور شہید کے فرزند ارجمند حجۃ الاسلام سید حسین رضوی نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ گلگت بلتستان کی تمام جوامع روحانیت، مجامع اور تشکلات سمیت بزرگ علمائے کرام اور طلاب و زائرین کی کثیر تعداد نے برسی میں شریک ہوکر شہید آقا سید ضیاءالدین رضوی سے تجدید عہد کیا۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27840