9

ملک کے بحرانوں کا حل قرآن و سنت کی بالادستی ہے، نائب امیر جماعت اسلامی

  • News cod : 28008
  • 16 ژانویه 2022 - 12:10
ملک کے بحرانوں کا حل قرآن و سنت کی بالادستی ہے، نائب امیر جماعت اسلامی
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل خطرات سے دوچار ہے، اگر اسلام کو چھوڑیں گے تو ملک کا شیرازہ بکھرے گا، ملک کے بحرانوں کا حل قرآن و سنت کی بالادستی ہے، ہم نے قرضوں سود کی لعنت کا راستہ اختیار کیا، دنیا سے کشکول کا راستہ اپنایا خود کو اغیار کی دہلیز کے سامنے جھکا دیا جس کی وجہ سے ورلڈ بینک ہماری تہذیب مسجد و محراب پر غلبہ پا چکے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ و دیگر رہنماوں کا لاہور میں پی پی 160 میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو اسلامی، جمہوری و پارلیمانی بنانے اور آمریت سے نجات دلانے کیلئے جدوجہد کی، المیہ ہے آزاد عوام کے ملک میں مقتدر طبقے نے اسلام و آئین پاکستان سے فرار کا راستہ اختیار کیا جس کی وجہ سے شیرازہ بکھر گیا۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل خطرات سے دوچار ہے، اگر اسلام کو چھوڑیں گے تو ملک کا شیرازہ بکھرے گا، ملک کے بحرانوں کا حل قرآن و سنت کی بالادستی ہے، ہم نے قرضوں سود کی لعنت کا راستہ اختیار کیا، دنیا سے کشکول کا راستہ اپنایا خود کو اغیار کی دہلیز کے سامنے جھکا دیا جس کی وجہ سے ورلڈ بینک ہماری تہذیب مسجد و محراب پر غلبہ پا چکے ہیں۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم نہیں ہوئی، کرپٹ مافیاز کے ہاتھوں پاکستان مشکلات سے دوچار ہوگیا، نئی نسل و مستقبل کی اب ضرورت ہے، مجھے نوجوانوں کی صلاحیت پر اعتماد ہے، اگر نوجوان کھڑے ہو جائیں تو پنجاب میں ترازو بلدیاتی انتخابات میں جیت جائے گا، جب گھر گھر جا کر اپنا پیغام لے جائیں گے تو عوام ہم پراعتماد کریں گے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہمارا پیغام انقلاب کا باعث بنے گا۔ امیر لاہور ذکراللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ لاہور کے نام پر حکمرانوں نے لوٹ مار کی بس نمائشی منصوبے ہی دئیے، ٹرانسپورٹ نمائشی منصوبے کے علاوہ ٹرانسپورٹ کی کوئی سہولت نہیں، عوام چنگ چی پر سفر کرنے پر مجبور ہیں، ایل ڈبلیو ایم سی بڑی سڑکوں سے کوڑا اٹھاتا ہے لیکن گلی محلوں سے کوئی بھی کوڑا نہیں اٹھاتا، سب جیب سے پیسے خرچ کرکے کوڑا اٹھواتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28008