7

عراقی معروف خطیب کی رحلت پر آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کا تعزیتی پیغام

  • News cod : 2813
  • 20 اکتبر 2020 - 15:39
عراقی معروف خطیب کی رحلت پر آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کا تعزیتی پیغام
حوزہ ٹائمز|مرکزی دفترحضرت آیۃ اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نجف اشرف عراق کا  عراقی معروف  خطیبِ اہلبیتؑ سید جاسم طويرجاوی کی وفات پر تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا،مرحوم کی خدمات عیاں اور روشن ہیں ، بروز قیامت خدمت امام حسین(ع) کا تاج انکی زینت ہوگا اور وہ اپنے مجلس کے سامعین کے ہمراہ جنت کے دروازے پر ہونگے۔

حوزہ  ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی دفترحضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کی جانب سے مشہور عراقی خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین سید جاسم طویرجاوی کی رحلت پرتعزیتی بیان جاری کرتے ہوئےامام زمانہ عج مومنین خصوصا مرحوم کے جملہ متعلقین کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔
مرکزی دفتر نے اپنے بیان میں کہاکہ ہمیں شہسوارمنبر حسینی، عاشق شعائرحسینیہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید جاسم طویرجاوی کی رحلت کی خبرملی، مرحوم نے اپنی پوری زندگی دین ومذہب اورشریعت محمدی کی نشرواشاعت میں صرف کی اوررضائے الہی پرسرتسلیم خم کرتےہوئےاس دار فانی سے رخصت ہوگئے۔

خدائے کریم بحق محمد وآل محمد ( صلوات الله عليهم ) انکے حسنات کو قبول فرمائے ، سیئات سے درگزر فرمائے اور جملہ پسماندگان ، ہمدردان کو صبر جمیل و جزیل عطا فرمائے ۔

واضح روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں گزشتہ روز وفات پانے والے عالمی شہرت یافتہ عرب خطیب سید جاسم الطويرجاوي (طاب ثراه) کی تشیع جنازہ اور زیارت کے مراسم ادا کیے گئے کہ جس میں علماء، مراجع عظام کے نمائندگان، مقدس حرموں کے خدام اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ان کے لاکھوں عقیدت مندوں نے شرکت۔

مرحوم کی نیابت میں الوداعی زیارت اور تشیع جنازہ کے مراسم کا آغاز شارع عبّاس(ع) کی ابتدا سے ہوا جنازہ کے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن مطہر میں پہنچنے کے بعد سیکرٹری جنرل اور مجلس ادارہ کے ارکان کی موجودگی میں مرحوم کی طرف سے مراسم زيارت ادا کیے گئے اور پھر میت کا ضریح مبارک کے گرد طواف کروایا گیا۔

اس کے بعد ما بین الحرمین سے ہوتے ہوئے جنازہ کو روضہ مبارک امام حسین(ع) لے جایا گیا کہ جہاں پر بھی تشیع جنازہ اور زیارت کے مراسم ادا کیے گئے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2813