9

ایرانی قومی فٹبال ٹیم کی کامیابی پر ایران میں تعینات پاکستانی سفیر کی مبارکباد

  • News cod : 28542
  • 28 ژانویه 2022 - 12:51
ایرانی قومی فٹبال ٹیم کی کامیابی پر ایران میں تعینات پاکستانی سفیر کی مبارکباد
تہران میں تعینات پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچ میں عراق کے بالمقابل ایران کی فتح پر مبارکباد پیش کی اور آئندہ مراحل میں اسکی مزید کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں تعینات پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچ میں عراق کے بالمقابل ایران کی فتح پر مبارکباد پیش کی اور آئندہ مراحل میں اسکی مزید کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

خیال رہے کہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے جمعرات کی شب تہران کے آزادی اسٹیڈیئم میں کھیلے گئے ایک حساس میچ میں اپنے پڑوسی ملک عراق کی فٹبال ٹیم کو ایک گول سے شکست دے کر قطر فٹبال ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

میچ میں شاندار جیت کے بعد پورے ایران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر بڑے پرجوش انداز میں جشن منایا۔

بارانی موسم اور شدید سردی کے باوجود میچ دیکھنے کے لئے تماشائیوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیئم میں موجود تھی اور میچ کی حساسیت اور اہمیت کے پیش نظر ایران کے نائب صدر محمد مخبر اور وزیر کھیل حمید سجادی بھی میچ دیکھنے کے لئے آزادی اسٹیڈیئم پہنچے۔

خیال رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ رواں برس نومبر کے مہینے میں قطر میں شروع ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28542