26

علامہ خادم حسین نقوی غریب پرور شخصیت کے مالک تھے، مدیر وفاق المدارس الشیعہ قم

  • News cod : 28546
  • 28 ژانویه 2022 - 14:05
علامہ خادم حسین نقوی غریب پرور شخصیت کے مالک تھے، مدیر وفاق المدارس الشیعہ قم
انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہاکہ علامہ سید خادم حسین نقوی کی ناگہانی وفات پر نہایت افسوس ہوا، علامہ مرحوم بہت سے شاگردوں کی علمی فکری تربیت کے ساتھ ساتھ علامہ خادم حسین نقوی نہایت محبت کرنے والے اور غریب پرور شخصیت کے مالک بھی تھے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کے بزرگ علامہ سید خادم حسین نقوی کے سانحہ ارتحال پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہاکہ علامہ سید خادم حسین نقوی کی ناگہانی وفات پر نہایت افسوس ہوا، علامہ مرحوم بہت سے شاگردوں کی علمی فکری تربیت کے ساتھ ساتھ علامہ خادم حسین نقوی نہایت محبت کرنے والے اور غریب پرور شخصیت کے مالک بھی تھے۔

علامہ علی اصغر سیفی نے کہاکہ جنازے پر ہر شخص اپنی علامہ مرحوم سے خصوصی محبت کا اظہار کررہا تھا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ علامہ مرحوم سب سے محبت و شفقت کیا کرتے تھے ایسی صفت کم نظیر ہے،بہت سے فقرا اور مساکین مومنین کی امداد کیا کرتے تھے اور خاندان میں صلہ رحمی کی بہترین مثال تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28546