24

امریکہ مذاکرات نہیں بلکہ دہشت گردانہ پالیسیوں پر گامزن ہے، امام جمعہ تہران

  • News cod : 28574
  • 29 ژانویه 2022 - 0:21
امریکہ مذاکرات نہیں بلکہ دہشت گردانہ پالیسیوں پر گامزن ہے، امام جمعہ تہران
ایران کے دارالحکومت تہران کے عارضی خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے عالمی سطح پر امریکہ کی دہشت گردانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ لوٹ مار چاہتا ہے،مذاکرات نہیں ، ویانا میں تمام پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے دارالحکومت تہران کے عارضی خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے عالمی سطح پر امریکہ کی دہشت گردانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ لوٹ مار چاہتا ہے،مذاکرات نہیں ، ویانا میں تمام پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ سیاسی میدان میں جہاد بہت ہی اہم ہےاور ہميں اپنے فیصلے کرنے کی اغیار کو اجازت نہیں دینی چاہیے۔ انقلاب اسلامی کی بدولت آج ہم اپنے فیصلے خود کررہے ہیں۔ خطیب جمعہ نے ماہ رجب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رجب، ماہ شعبان اور ماہ رمضان کی آمد آمد ہے ہمیں ان مہینوں سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28574