17

 آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کا حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

  • News cod : 28802
  • 01 فوریه 2022 - 15:59
 آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کا حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
ہمیں انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ حضرت آیۃ الله العظمى مرجع عالی قدر شيخ لطف الله صافی گلپائیگانی طاب ثراہ کی اس دارفانی سے رحلت کی خبر موصول ہوئی۔مرحوم و مغفور نے ایک طویل زندگی حوزہ علمیہ قم المقدسہ کی خدمت اور علماء کی تربیت کے ذریعے دین مبین اسلام کی خدمت کی اور اہلبیت علیھم السلام کے شیعوں کا خیال رکھا اور ان پر مہربان رہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کی جانب سے جاری تعزیتی پیغام میں مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمی الحاج شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

 تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم الله الرحمن الرحيم
الحمد لله على ما أبلى وله الشكر على ما ألهم والصلاة والسلام على المبعوث رحمة للعالمين محمد وآله الغر الميامين واللعنة الدائمة على أعدائهم أجمعين الى يوم الدين.
قال الله (عز وجل) بسم الله الرحمن الرحيم (الذين إذا أصابتهم مصيبة قالوا إنّا لله وإنّا إليه راجعون) صدق الله العلي العظيم.

ہمیں انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ حضرت آیۃ الله العظمى مرجع عالی قدر شيخ لطف الله صافی گلپائیگانی طاب ثراہ کی اس دارفانی سے رحلت کی خبر موصول ہوئی۔مرحوم و مغفور نے ایک طویل زندگی حوزہ علمیہ قم المقدسہ کی خدمت اور علماء کی تربیت کے ذریعے دین مبین اسلام کی خدمت کی اور اہلبیت علیھم السلام کے شیعوں کا خیال رکھا اور ان پر مہربان رہے۔

مرحوم کا شمار عالم اسلام میں دین کی ممتاز شخصیات میں ہوتا تھا۔آپ عاشق اہلبیتؑ تھے، مرحوم ہمیشہ اپنے روشن مواقف، نظریات،اپنے مضبوط قلم اور کمال کے ساتھ اسلام اور مسلمانوں کے دفاع میں کوشاں رہے۔

ہم امام زمانہ( أرواحنا لتراب مقدمه الفداء) مومنین کرام اور خاص کر ان کے اہل خانہ اور دیگر لواحقین کی خدمت میں اس عظیم مصیبت پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے بارگاہ خداوندی میں دعا گو ہیں کہ انہیں سایہ رحمت الہٰی کے ساتھ ساتھ جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام کی شفاعت اور بروز محشر حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت سے مشرف فرمائے اور مرحوم ان لوگوں کے زمرے میں ہوں کہ جنہیں زیارت سے مشرف فرما کر جنت کی طرف عزت و احترام کے ساتھ کھینچ کر لے جایا جائے گا اور انہیں ان کی رحلت کے وقت سے جوار ائمہ اہلبیت علیھم السلام میں سکونت اور بروز محشر تک امام زمانہ عج کی خاص عنایت شامل حال رہے اور یہ کہ خدا مومنوں کو اس سے فائدہ دے جو انہوں نے فکروں اور تحریروں کو چھوڑا ہے اور ان کے خاندان کو صبر اور تسلی دے اور امام زمانہ عج کے طفیل ان کی حفاظت فرمائے۔
فسلام الله عليه يوم ولد و يوم توفاه الله و يوم يبعث حيا، إنّه سميع مجيب، ولا حول ولا قوة إلا بالله.

بشير حسين النجفي

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28802