4

علامہ راجہ ناصرعباس کا آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی کی رحلت پر اظہار تعزیت

  • News cod : 28812
  • 01 فوریه 2022 - 16:19
علامہ راجہ ناصرعباس کا آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی کی رحلت پر اظہار تعزیت
آپ کی رحلت پر تمام مومنین و مومنات، حوزہ علمیہ قم و نجف، مراجع عظام، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی الخامنہ ای حفظہ اللہ اور بالخصوص امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، عظیم المرتبت مرجع تشیع کی رحلتِ جانگذار پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر قائدین نے دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ عالمِ باعمل، فقیہِ زمانہ، مرجع تقلید شیعیانِ جہان حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی اعلی اللہ مقامہ بقضائے الہیٰ رحلت فرما گئے ۔ آپ انقلاب اسلامی کے بعد ایران کے بنیادی قانون بنانے والی کمیٹی کے رکن اور امام خمینیؒ کے حکم پر شوری نگہبان کے رکن و سربراہ تھے۔

آپ کی رحلت پر تمام مومنین و مومنات، حوزہ علمیہ قم و نجف، مراجع عظام، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی الخامنہ ای حفظہ اللہ اور بالخصوص امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28812