8

ایرانی صدر اور کابینہ کے اراکین کی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری

  • News cod : 28892
  • 02 فوریه 2022 - 12:47
ایرانی صدر اور کابینہ کے اراکین کی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری
ایران کے صدر اوران کی کابینہ نے اس موقع پر شہدائے انقلاب کے مزار پر حاضر ہوکر شہید محمد علی رجایی، محمد جواد باہنر اور محمدحسین بہشتی کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی.

وفاق ٹائمز، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی تینتالیس ویں سالگرہ کی آمد کے موقع پر آج صبح بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی۔
صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دے کر عظیم رہنما اور شہدائے انقلاب کو خراج عقیدت پیش کیا.
ایران کے صدر اوران کی کابینہ نے اس موقع پر شہدائے انقلاب کے مزار پر حاضر ہوکر شہید محمد علی رجایی، محمد جواد باہنر اور محمدحسین بہشتی کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی.
اس موقع پر امام خمینی (رح) کے مزار کی انتظامیہ کے سربراہ سید حسن خمینی بھی موجود تھے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28892