8

لاہور، یوم کشمیر کی مناسبت سے شیعہ علماء کونسل کی ریلی

  • News cod : 29096
  • 05 فوریه 2022 - 11:45
لاہور، یوم کشمیر کی مناسبت سے شیعہ علماء کونسل کی ریلی
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی لاہور کے صدر قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے، کشمیر میں ظلم پر اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل کیا جائے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل لاہور کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں علماء، اکابرین، سیاسی و سماجی رہنماوں نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز جامع مسجد علامہ حائری سے ہوا۔ ریلی میں قاسم علی قاسمی، آصف علی زیدی، علامہ محبوب عرفانی، ملک شوکت علی اعوان، علامہ حسن عسکری، صغیر عباس ورک، سید محبوب علی رضوی، جعفر علی شاہ و دیگر نے شرکت کی۔ قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے، کشمیر میں ظلم پر اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

قاسم علی قاسمی نے مزید کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل کیا جائے، خطے کا امن کشمیر کے پُرامن حل سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر آزاد ہو کر رہے گا، بہت جلد کشمیری آزادی کا سورج طلوع ہوتا ہوا دیکھیں گے۔ دیگر مقررین نے بھی کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنا غاصبانہ قبضہ زیادہ دیر قائم نہیں رکھ سکے گا، شہداء کے خون کی تاثیر سے کشمیری بہت جلد آزاد فضاوں میں سانس لیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29096