9

امام خمینیؒ جیسے عظیم اور نڈر قائد نے جس استقامت اور جرات کے ساتھ اسلامی انقلاب برپا کیا تاریخ اسے ہمیشہ سنہرے لفظوں سے یاد رکھے گی، علامہ راجہ ناصرعباس

  • News cod : 29381
  • 11 فوریه 2022 - 16:29
امام خمینیؒ جیسے عظیم اور نڈر قائد نے جس استقامت اور جرات کے ساتھ اسلامی انقلاب برپا کیا تاریخ اسے ہمیشہ سنہرے لفظوں سے یاد رکھے گی، علامہ راجہ ناصرعباس
انہوں نے کہا عالم کفر کو سب زیادہ خطرہ اس نظام ولایت سے ہے جس کے سب سےمضبوط مدافعین مراجع عظام ہیں۔مرجعیت کے ہاتھوں شام و عراق میں شرمناک شکست کے بعد عالمی غنڈوں نے اپنی توپوں کا رخ مرجعیت کی طرف موڑ دیا ہے۔خودساختہ پروپیگنڈوں کے ذریعے لوگوں کو ان الہی قوتوں سے متنفر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو حقیقی معنوں میں اسلام کے عظیم مجاہد ہیں۔

وفاق ٹائمز، مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے انقلاب اسلامی کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کا دن حقیقی اسلام کی سربلندی اور مرجعیت کی فتح کے اعلان کا دن ہے۔آیت اللہ العظمٰی امام روح اللہ موسوی خمینی نے اپنی حکمت و تدبر اور بصیرت سے پوری دنیا کے سامنے اسلام کی حقانیت کو منوایا۔عالم اسلام کے اس عظیم اور نڈر قائد نے جس استقامت اور جرات کے ساتھ اسلامی انقلاب برپا کیا تاریخ اسے ہمیشہ سنہرے لفظوں سے یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا عالم کفر کو سب زیادہ خطرہ اس نظام ولایت سے ہے جس کے سب سےمضبوط مدافعین مراجع عظام ہیں۔مرجعیت کے ہاتھوں شام و عراق میں شرمناک شکست کے بعد عالمی غنڈوں نے اپنی توپوں کا رخ مرجعیت کی طرف موڑ دیا ہے۔خودساختہ پروپیگنڈوں کے ذریعے لوگوں کو ان الہی قوتوں سے متنفر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو حقیقی معنوں میں اسلام کے عظیم مجاہد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کے بعد پوری دنیا میں مکتب تشیع کا وقار بلند ہوا ہے۔ انقلاب اسلامی طاغوتی و استعماری قوتوں اور ان کے آلہ کاروں کی الہی طاقت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کانام ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر کی دجالی طاقتیں عالم اسلام کے خلاف برسرپیکار ہیں۔انہیں شکست دینے کے لیے اس عاشورائی فکر کو اپنانا ہو گا جس کا اظہار امام خمینی رحمتہ اللہ نے اپنے کردار و عمل سے کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29381