10

فرانس کے صدر کا مذموم اقدام کا دفاع مجرمانہ اور احمقانہ ہے، وزیر مذہبی امور پاکستان

  • News cod : 2967
  • 25 اکتبر 2020 - 12:16
فرانس کے صدر کا مذموم اقدام کا دفاع مجرمانہ اور احمقانہ ہے، وزیر مذہبی امور پاکستان
حوزہ ٹائمز|وزیر مذہبی امور پاکستان نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ ‏گستاخانہ خاکوں کی بار بار اشاعت اور تشہیر نے نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے عشاق کے دل اور روح زخمی کر دیے ہیں.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر کے گستاخانہ خاکوں سے متعلق بیان پر دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں، کویت اور قطر نے فرانسیسی صدر کے گستاخانہ خاکوں سے متعلق بیان کے بعد فرانس کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے.

پیرنورالحق قادری وزیر مذہبی امور پاکستان نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ ‏گستاخانہ خاکوں کی بار بار اشاعت اور تشہیر نے نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے عشاق کے دل اور روح زخمی کر دیے ہیں، اظہار راۓ کے نام پر فرانس کے صدر کا مذموم اقدام کا دفاع مجرمانہ ، احمقانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے.

انھوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک مل کر سفارتی ذرائع سے جواب دیں اور موثر اقدامات کریں.

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2967