23

ایران میں ہندوستان کی با حجاب طالبات کی حمایت میں مظاہرہ+تصاویر

  • News cod : 29846
  • 20 فوریه 2022 - 11:49
ایران میں ہندوستان کی با حجاب طالبات کی حمایت میں مظاہرہ+تصاویر
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کی مختلف یونیورسٹیوں کے سیکڑوں طلباء و طالبات نے ہندوستان کی با پردہ طالبات کی حمایت میں ہندوستانی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کی مختلف یونیورسٹیوں کے سیکڑوں طلباء و طالبات نے ہندوستان کی با پردہ طالبات کی حمایت میں ہندوستانی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

ایرانی طلباء و طالبات نے ہندوستانی ریاست کرناٹک اور بعض دوسری ریاستوں میں باپردہ مسلم طالبات کو تعلیم سے محروم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ہندوستانی حکومت سے مذکورہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ ایرانی طلباء و طالبات نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت ہندوستان سے مذکورہ فیصلہ واپس لینے اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی اور ناروا سلوک بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29846