6

“اذان ہوئی تو گانے بجائیں گے”، ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کے سامنے اسپیکر لگا دیے

  • News cod : 29889
  • 20 فوریه 2022 - 14:25
“اذان ہوئی تو گانے بجائیں گے”، ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کے سامنے اسپیکر لگا دیے
ضلع رتلام میں ہندو تنظیم کے کارکنان نے لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے پر اعتراض کرتے ہوئے مسجد کے سامنے والی عمارت پر لاوڈ اسپیکر لگا دیے ہیں اور ان کا کہنا ہےکہ اب سے جب بھی اذان ہوگی ہم بھی لاؤڈ اسپیکر پر تیز گانا بجائیں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں حکومت کے موقف کے برعکس حجاب کو لے کر مسلسل بیان بازی جاری ہے۔ وہیں اب اذان پر تنازع پیدا کرنے کی کوشش تیز ہو گئی ہیں۔

ضلع رتلام میں ہندو تنظیم کے کارکنان نے لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے پر اعتراض کرتے ہوئے مسجد کے سامنے والی عمارت پر لاوڈ اسپیکر لگا دیے ہیں اور ان کا کہنا ہےکہ اب سے جب بھی اذان ہوگی ہم بھی لاؤڈ اسپیکر پر تیز گانا بجائیں گے۔

29سیکنڈ کے ویڈیو میں نوجوان نفرت انگیز بیان دے رہا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ راوٹی مسجد میں اذان کو لیکر پولیس میں عرضی دینے کے بعد بھی لاؤڈ اسپیکر سے اذان ہو رہی ہے۔ ہم نے بھی اس کا علاج کھوج لیا ہے۔

اس نے کہا کہ ہم نے مسجد کے سامنے والی عمارت میں لاؤڈاسپیکر لگا دیے ہیں۔ جب جب اذان ہوگی، ہم بھی لاؤڈ اسپیکر پر گانا بجائیں گے۔

یہ ویڈیو آنے کے بعد پولیس راوٹی گاؤں پہنچی۔ پولیس نے مسلمانوں سے لاؤڈ اسپیکر کی آواز کم کرنے کی گزارش کی۔ ساتھ ہی سامنے والی عمارت پر مقامی لوگوں کے ذریعہ لگائے گئے لاوڈاسپیکر کو بھی ہٹایا گیا۔ محکمہ پولیس کے اعلی افسر کے مطابق ضلع رتلام میں اس معاملے کو لے کر حالات کو قابو میں کر لیا گیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29889