8

ایران ،پاکستان کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے تجاویز پیش

  • News cod : 30119
  • 26 فوریه 2022 - 12:47
ایران ،پاکستان کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے تجاویز پیش
پاکستان میں ایرانی سفیر ’’سید محمد علی حسینی‘‘ نے صوبہ پنجاب میں واقع ایک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے خطاب میں کہاکہ ایران پاکستان تجارت میں قومی کرنسی کے استعمال کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مرکزی بنک آف ایران نے پاکستان کو ایک مسودہ پیش کیا ہے اور ہم ان کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔

وفاق ٹائمز- مرکزی بنک آف ایران نے حکومت پاکستان کو ایک مسودہ پیش کیا ہے ۔جس میں ایران اور پاکستان کے مابین تجارت کو بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں گئی ہیں۔ قبل ازیں پاکستان میں ایرانی سفیر ’’سید محمد علی حسینی‘‘ نے صوبہ پنجاب میں واقع ایک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے خطاب میں کہا تھا کہ ایران پاکستان تجارت میں قومی کرنسی کے استعمال کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مرکزی بنک آف ایران نے پاکستان کو ایک مسودہ پیش کیا ہے اور ہم ان کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ حال ہی میں ملک کی مقتدر شخصیت نے سرکاری دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کے لیے مقامی کرنسی (قومی کرنسی) کے استعمال پر سنجیدگی سے عمل کرنے پر زور دیا۔ اورمتعلقہ حکام کو پیش رفت کے لئے ہدایت جاری کیں تھیں یہ تجویز ایسے وقت میں سامنے آئی، جب اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر نے اس سے پہلے تہران کی طرف سے اسلام آباد کو دو طرفہ تجارت میں مقامی کرنسی استعمال کرنے کی پیشکش کا اعلان کیا۔

اس ضمن میں مزید بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر زبیدہ جلال کا اپنے ٹویٹر میں کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مشترکہ سرحد کے قریب دو مقامات ’’گبد‘‘اور ’’چدگی‘‘پر سرحدی بازار یہ دونوں جلد ہی فعال ہو جائیں گے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30119