19

وفاق المدارس کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا

  • News cod : 30180
  • 27 فوریه 2022 - 13:51
وفاق المدارس کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا
ملک بھر میں وفاق المدارس کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا۔ ملک بھر کے 2500 سے زائد امتحانی مراکز میں ہفتہ 26 فروری سے تین مارچ تک بیک وقت امتحانات ہوں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ملک بھر میں وفاق المدارس کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا۔ ملک بھر کے 2500 سے زائد امتحانی مراکز میں ہفتہ 26 فروری سے تین مارچ تک بیک وقت امتحانات ہوں گے۔ اس موقع پر ہزاروں علماء وعالمات امتحانی عمل نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔ صوبائی دفاتر میں امتحانی امور کیلئے کنٹرول سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ اضلاع و ڈویږنل سطح پر تربیتی نشستوں سے مرکزی قائدین، صوبائی نظماء و اراکین امتحانی کمیٹیاں فعال کردی گئی ہیں۔ میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدرس مولانا طلحہ رحمانی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے ہزاروں مدارس کے تقریباً پونے 5 لاکھ طلباء وطالبات امتحان میں شریک ہونگے۔

انہوں نے بتایا کہ 2 ہزار 567 امتحانی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ان سینٹرز میں تقریباً 17ہزار 8 سو نگران امتحانی عملہ کی تقرری عمل لائی گئی ہے۔ ملک بھر میں امتحانات سے قبل نگران عملے کی تربیتی نشستوں کا بھی انعقاد ہوتا ہے۔ جس سے وفاق المدارس کے مرکزی قائدین و صوبائی نظماء اور اراکین امتحانی کمیٹی اپنے روایتی مثالی نظم امتحان کے حوالے سے نگران عملہ کو خصوصی ہدایات دیتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30180