9

پشاور دھماکہچ کو دی جانیوالی چھوٹ کا نتیجہ ہے، آئی ایس او

  • News cod : 30458
  • 04 مارس 2022 - 13:48
پشاور دھماکہچ کو دی جانیوالی چھوٹ کا نتیجہ ہے، آئی ایس او
ایک بیان میں ترجمان آئی ایس او نے کہا کہ حکومت ایک بار پھر سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، دھماکے میں ملوث دہشتگرد عناصر کو گرفتار نہیں کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کی طرف جائیں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے ترجمان محمد حیدر نقوی نے پشاور کے قصہ خوانی بازار کوچہ رسالدار میں جامع مسجد و امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ایک بار پھر سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، دھماکے میں ملوث دہشتگرد عناصر کو گرفتار نہیں کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کی طرف جائیں گے۔ ترجمان آئی ایس او نے مزید کہا کہ سرزمین پاکستان اب اس قسم کے دھماکوں کی متحمل نہیں ہوسکتی، پشاور امام بارگاہ میں ہونے والا دھماکہ کالعدم جماعتوں کو دی جانے والی چھوٹ کا نتیجہ ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30458