16

پشاور دھماکے کے شہداء کی تعداد 62 ہو گئی

  • News cod : 30534
  • 05 مارس 2022 - 12:37
پشاور دھماکے کے شہداء کی تعداد 62 ہو گئی
ایل آر ایچ کے ترجمان کے مطابق کوچہ رسالدار دھماکے کے مزید 5 زخمی دم توڑ گئے، اسپتال میں لائے گئے متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، کوچہ رسالدار دھماکے کے مزید 5 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد شہداء کی تعداد 62 ہو گئی، 25 شہداء کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایل آر ایچ کے ترجمان کے مطابق اسپتال میں لائے گئے متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، دھماکے کے مزید پانچ زخمی توڑ گئے ہیں اور شہداء کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے، تاحال 37 زخمی زیر علاج ہیں۔ پولیس کے مطابق پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکا کرنے والے خودکش حملہ آور کے خاکے تیار کر لیے گئے ہیں۔ میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور کے خاکے تیار کر لیے ہیں، حملہ آور کے جسم کے اعضاء اکٹھے کر لیے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30534