7

پشاور میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے استکبار جہاں اور ان کے آلہ کاروں کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، آیۃ اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی

  • News cod : 30556
  • 05 مارس 2022 - 13:35
پشاور میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے استکبار جہاں اور ان کے آلہ کاروں کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، آیۃ اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی
وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ نوری ہمدانی نے پشاور میں نماز جمعہ کے دوران کی جانے والی دہشت گردانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ نوری ہمدانی نے پشاور میں نماز جمعہ کے دوران کی جانے والی دہشت گردانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

پشاور پاکستان میں نماز جمعہ کے دوران کی جانے والی دہشت گردانہ کارروائی کی خبر نے دنیا کی آزاد قوموں کے دلوں کو رنجیدہ کیا اور اس ہولناک جرم نے ایک بار پھر استکبار جہاں اور ان کے آلہ کاروں کے منحوس چہرے کو نمایاں کیا۔

میں؛ اس غیر انسانی فعل کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی معزز عوام سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور اس بات کی امید ہے کہ اتحاد و یکجہتی سے مسلمانوں کے مابین تفرقہ ڈالنے کے دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

ان شاءالله؛ ہمیں یقین ہے کہ یہ ناحق بہایا جانے والا خون، بہت جلد ظالموں کے ظلم و جبر کی نابودی کا سبب بنے گا۔

اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس واقعے میں شہید ہونے والے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔

حسین نوری ہمدانی

قم المقدسہ

اول شعبان المعظم ١٤٤٣

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30556