8

حضرت آیۃ اللہ علوی گرگانی کا سانحۂ پشاور کی مناسبت سے تعزیت کا اظہار

  • News cod : 30572
  • 05 مارس 2022 - 15:20
حضرت آیۃ اللہ علوی گرگانی کا سانحۂ پشاور کی مناسبت سے تعزیت کا اظہار
حضرت آیۃ اللہ العظمی علوی گرگانی نے کہا کہ پشاور پاکستان کی جامع مسجد کوچۂ رسالدار میں خوفناک دھماکہ بڑی تعداد میں اہل تشیع اور نمازیوں کی شہادت کا سبب بنا، یہ جرم اسلام دشمن عناصر کا اسلام سے خوفزدہ ہونے کی دلیل اور مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو فروغ دینے کا ایک حربہ ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، سانحۂ پشاور پاکستان کے موقع پر آیۃ العظمیٰ اللہ علوی گرگانی نے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

حضرت آیۃ اللہ العظمی علوی گرگانی نے کہا کہ پشاور پاکستان کی جامع مسجد کوچۂ رسالدار میں خوفناک دھماکہ بڑی تعداد میں اہل تشیع اور نمازیوں کی شہادت کا سبب بنا، یہ جرم اسلام دشمن عناصر کا اسلام سے خوفزدہ ہونے کی دلیل اور مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو فروغ دینے کا ایک حربہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں؛ اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتا ہوں۔

آیۃ اللہ علوی نے کہا کہ میں پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ مختلف مذاہبِ اسلامی کے خلاف وحدت مسلمین میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے کی جانے والی ایسی کارروائیوں کی روک تھام کو یقینی بنائے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس دلخراش واقعے کے موقع پر جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30572