8

حالیہ غمناک واقعہ اسلامی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے، حجت الاسلام محمد حسین حیدری

  • News cod : 30616
  • 04 مارس 2022 - 15:27
حالیہ غمناک واقعہ اسلامی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے، حجت الاسلام محمد حسین حیدری
حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے پشاور دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ غمناک واقعہ اسلامی تعلیمات سے دوری اور حکمرانوں کا اسلامی قوانین کے نفاذ سے روگردانی کا نتیجہ ہے۔ ہم پشاور مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور مذہب کے منافی فعل ہے، شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30616