38

اسلامی تحریک نائجیریا کے قائد شیخ زکزاکی کی جانب سے سانحۂ پشاور کی شدید مذمت

  • News cod : 30776
  • 06 مارس 2022 - 19:47
اسلامی تحریک نائجیریا کے قائد شیخ زکزاکی کی جانب سے سانحۂ پشاور کی شدید مذمت
انہوں نے سانحۂ پشاور میں شہید ہونے والے شہداء کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے مقدسات پر حملہ کر کے عالم اسلام کو اپنے مشترکہ دشمنوں سے غافل رکھنا چاہتی ہیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک نائجیریا کے قائد شیخ زکزاکی کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سانحۂ پشاور امت اسلامیہ کے مابین اختلافات کو فروغ دینے کا ایک حربہ ہے۔

انہوں نے سانحۂ پشاور میں شہید ہونے والے شہداء کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے مقدسات پر حملہ کر کے عالم اسلام کو اپنے مشترکہ دشمنوں سے غافل رکھنا چاہتی ہیں۔

شیخ ابراہیم زکزاکی نے آخر میں اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی اور شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعا کی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30776