7

نصاب تعلیم کو حقیقی معنوں میں قومی وحدت و یکجہتی کا عکاس ہونا چاہیے، علامہ شیخ انور نجفی

  • News cod : 30860
  • 08 مارس 2022 - 0:19
نصاب تعلیم کو حقیقی معنوں میں قومی وحدت و یکجہتی کا عکاس ہونا چاہیے، علامہ شیخ انور نجفی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی اور مولانا ضیغم عباس چوہدری نے جامعہ الکوثر میں علامہ شیخ انور علی نجفی سے ملاقات کی اور نصاب تعلیم سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی اور مولانا ضیغم عباس چوہدری نے جامعہ الکوثر میں علامہ شیخ انور علی نجفی سے ملاقات کی اور نصاب تعلیم سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ شیخ انور علی نجفی نے کہا کہ نصاب تعلیم کو حقیقی معنوں میں قومی وحدت و یکجہتی کا عکاس ہونا چاہیے۔ نصاب تعلیم کے متنازعہ نکات نظرثانی کے متقاضی ہیں۔ ہماری داخلی اتحاد و وحدت ہماری کامیابی کا سبب ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ 1975 کا نصاب تعلیم متفق علیہ تھا جو آج کے حالات میں بھی آئیڈیل ہے۔ علامہ سید محمد دہلوی اور اسلاف کی متفقہ قومی نصاب تعلیم کے لئے جدوجہد ہماری تاریخ کا حصہ ہے۔ حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ نصاب تعلیم کو متنازعہ نہ بنائے اور یکساں قومی نصاب میں اھل البیت علیہم السلام کی تعلیمات کو شامل کرے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30860

ٹیگز