9

اسلام ہی عورت کے تحفظ اور حقوق کا ضامن ہے، محمد حسین محنتی

  • News cod : 30880
  • 08 مارس 2022 - 14:17
اسلام ہی عورت کے تحفظ اور حقوق کا ضامن ہے، محمد حسین محنتی
یوم حقوق نسواں کے موقع پر اپنے پیغام میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ مادر پدر آزادی، کھلونا اور کاروبار و اشتہار کا زینت بنانے سے نہیں، بلکہ حیا و حجاب کے کلچر کو فروغ دینے سے ہی عورت کو تحفظ اور عزت و احترام کا مقام مل سکتا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ اسلام ہی عورت کے تحفظ اور حقوق کا ضامن ہے، اسلام سے قبل بچیوں کو زندہ زمین میں درگور کیا جاتا تھا، مگر اسلام نے اس کو وراثت میں حصہ دینے کا حق، گھر کی ملکہ، تحفظ و احترام کا اعلیٰ مقام دیا، دوسری طرف مغرب خواتین کے حقوق کے نام پر عورت کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا ہے۔ خواتین کے عالمی دن ”یومِ حقوق نسواں“ کے موقع پر اپنے پیغام میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ مادر پدر آزادی، کھلونا اور کاروبار و اشتہار کا زینت بنانے سے نہیں، بلکہ حیا و حجاب کے کلچر کو فروغ دینے سے ہی عورت کو تحفظ اور عزت و احترام کا مقام مل سکتا ہے، کیونکہ حیا و حجاب ہی عورت کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے مرد و عورت پر تعلیم حاصل کرنا لازمی قراد دیا ہے، حضرت عائشہؓ اسلامی تعلیم و فقہ میں مردوں سے زیادہ علم رکھتی تھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30880