11

اصفہان کی میڈیکل یونیورسٹی کا سانحہ پشاور پر اظہار افسوس

  • News cod : 31087
  • 10 مارس 2022 - 19:43
اصفہان کی میڈیکل یونیورسٹی کا سانحہ پشاور پر اظہار افسوس
نماز جمعہ کی صفوں میں پاکستانی مسلمانوں کا وحشیانہ اور بزدلانہ قتل ایک دردناک اور افسوسناک سانحہ تھا جس نے دنیا بھر کے شیعوں کے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،اصفہان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے بسیج طلبہ نے پشاور کی مسجد پر کئے گئے بہیمانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نماز جمعہ کی صفوں میں پاکستانی مسلمانوں کا وحشیانہ اور بزدلانہ قتل ایک دردناک اور افسوسناک سانحہ تھا جس نے دنیا بھر کے شیعوں کے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

بسم الله الرحمن الرحیم

(انا لله و انا الیه راجعون)
قالَ علی علیه السلام: ضَمِنْتُ لِسِتَّةٍ عَلَى اللّه ِ الْجَنَّةَ، مِنْهُمْ رَجُلٌ خَرَجَ اِلَى الْجُمُعَةِ فَماتَ فَلَهُ الْجَنَّةُ. (وسائل الشیعه / ج ۵ / ص ۱۱)؛ خدا کی بارگاہ میں میں نے چھ گروہوں کے لیے جنت کی ضمانت دی ہے جن میں سے ایک وہ ہے جو جمعہ کی نماز کے لیے گھر سے نکلا اور اسی وقت اس کی موت واقع ہو گئی۔
نماز جمعہ کی صفوں میں پاکستانی مسلمانوں کا وحشیانہ اور بزدلانہ قتل ایک دردناک اور افسوسناک سانحہ تھا جس نے دنیا بھر کے شیعوں کے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا اور یقیناً مسلمانوں بالخصوص ایران کے عوام کو غصے اور نفرت سے بھر دیا ہے۔
ہم اپنے قابل قدر ہمسایوں سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے اس واقعہ کے عزیز شہداء کے لیے بلندی درجات اور سوگواران کے لیے صبر اور حوصلے کی دعا کرتے ہیں۔

اصفہان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے بسیج طلبہ اس گھناؤنے فعل کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسلمان عوام کے لیے امن و سلامتی قائم کرے اور شرپسندوں اور داعش کو مسلمانوں کی پاک سرزمین میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے سرحدوں پر حفاظتی حصار قائم کرے۔
اور بین الاقوامی مراکز اور اداروں سے جو اکثر ان دردناک واقعات کے سامنے خاموش رہتے ہیں، ہم ان وحشیانہ جرائم اور ناحق خون بہانے والوں کی مذمت اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اپنے پڑوسی اور پیارے ملک پاکستان کے عوام کی ہمدردی اور امن کی آرزو کے ساتھ…ُُٗ

اصفھان میڈیکل یونیورسٹی بسیج
شعبہ بین الاقوامی جمھوری اسلامی ایران

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31087