7

شیعہ قائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس

  • News cod : 31157
  • 11 مارس 2022 - 18:06
شیعہ قائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس
اس موقع پر جامعہ شہید عارف الحسینی کے مولانا جمیل حسن، مولانا عابد شاکری، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی، ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخوندزادہ اور کثیر تعداد میں علما و عمائدین موجود تھے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، شیعہ قائدین نے سانحہ کوچہ رسالدار پشاور کے متاثرین کیلئے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ امدادی پیکج کو ملت تشیع کی توہین قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا ہے، جبکہ سانحہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات اور تکفیری دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔ جامعہ شہید عارف الحسینی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سینئیر نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ یہ سانحہ ملت جعفریہ کیلئے ناقابل برداشت ہے، حکومت کی بے حسی نے ہمارے زخموں پر مرحم رکھنے کی بجائے الٹا نمک پاشی کا کام کیا ہے۔ اس موقع پر جامعہ شہید عارف الحسینی کے مولانا جمیل حسن، مولانا عابد شاکری، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی، ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخوندزادہ اور کثیر تعداد میں علما و عمائدین موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31157