وفاق ٹائمز-سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ان دسیوں افراد کو سزائے موت دے دی گئی جن کے افکار و نظریات اور عقائدہ گمراہ کن تھے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے بیان میں آیا ہے کہ جن افراد کو سزائے موت دی گئی ہے وہ ملک میں نا امنی پھیلانے، فتنہ و فساد کی آگ بھڑکانے اور افراتفری کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے، یا یہ افراد ملک سے باہر جنگ زدہ علاقوں میں گئے تھے یا داعش اور القاعدہ کے منصوبے کے نافذ کرنے والے تھے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اسی طرح دعوی کیا کہ ان میں سے کچھ افراد کا تعلق تحریک الحوثی اور سعودی عرب کے مخالف گروہوں سے تھا اور ان کے ساتھ اطلاعات کی لین دین کرتے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے مخالفین 41 شیعہ مسلمانوں کو سزائے موت دے دی گئی۔ ان افراد کا تعلق شیعہ اکثریتی علاقے الاحساء اور القطیف سے ہے۔












