8

یہ دھشتگردی اسلام کو بدنام کرنے اور پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ھے،علامہ عارف واحدی

  • News cod : 31403
  • 15 مارس 2022 - 9:38
یہ دھشتگردی اسلام کو بدنام کرنے اور پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ھے،علامہ عارف واحدی
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس دھشت گردی کی شدید مذمت کرتے ھیں یہ نہتے نمازیوں پر حملہ پوری قوم اور امت پر حملہ ھے یہ دھشتگردی اسلام کو بدنام کرنے اور پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ھے اس لئے سب سنی شیعہ کو ملکر اس کا مقابلہ کرنا ھوگا

وفاق ٹائمز، شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدرحجۃ الاسلام والمسلمین علامہ عارف حسین واحدی نے جنڈ میں پشاور سانحہ کے خلاف عظیم الشان احتجاجی ریلی میں شرکت اور خطاب کیا

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس دھشت گردی کی شدید مذمت کرتے ھیں یہ نہتے نمازیوں پر حملہ پوری قوم اور امت پر حملہ ھے یہ دھشتگردی اسلام کو بدنام کرنے اور پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ھے اس لئے سب سنی شیعہ کو ملکر اس کا مقابلہ کرنا ھوگا اس بڑے سانحہ میں تمام مذاھب اور مسالک کے علما و عمائدین اور عوام نے جس طرح مذمت کی اور لواحقین سے اظہار ھمدردی کی اس سے اس سانحہ کے متاثرین کی حوصلہ افزائی ھوئی ھم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ھیں- آج کی اس عظیم الشان ریلی میں سب شیعہ سنی شریک ھیں حق بھی یہی ھے چونکہ اس ملک کو سنی شیعہ نے ملکر بنایا تھا ھم عہد کرتے ھیں کہ ھم ملکر اس کو خطرات سے بچائیں گے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
علامہ عارف واحدی نے مزید کہا کہ عوام کو جان و مال کا تحفظ فراھم کرنا حکومت کی اھم ذمہ داری ھے ھمیں امید ھے کہ ملک و قوم کو آگے لے جانے کے لئے اس کیس کو ٹیسٹ کیس بنائیں دھشتگردوں کو سخت ترین سزائیں دلوائیں اور دھشتگردی کا نیٹ ورک توڑیں ورنہ ملک میں امن قائم نہیں ھو سکتا اور اگر امن قائم نہ ھوگا تو ملک ترقی کی شاھراہ پر گامزن نہیں ھو سکتا-ھم چاھتے حکومت دھشتگردوں کے نیٹ ورک کو آھنی ھاتھوں سے توڑے تاکہ ملک امن کا گہوارہ بنے-

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31403