12

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قرآن یونٹ کی قرآنی اور ثقافتی سرگرمیاں

  • News cod : 32061
  • 26 مارس 2022 - 10:51
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قرآن یونٹ کی قرآنی اور ثقافتی سرگرمیاں
یونٹ کے سربراہ سیدہ فاطمہ الموسوی نے بتایا کہ یونٹ کی جانب سے یکم رمضان المبارک سے لیکر 27 رمضان المبارک تک ہر روز ختم القرآن کی دو بابرکت محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔ قرآن خوانی کی پہلی محفل صبح 9:00 بجے اور دوسری مجلس دوپہر 2:30 بجے روضہ مبارک کی بیسمنٹ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام میں منعقد کی جائے گی۔

وفاق ٹائمز، روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کےشعبہ مذہبی رہنمائی برائے خواتین سے منسلک قرآن یونٹ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں محافل قرآن اور دیگر قرآنی اور ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد کا اعلان کیا۔
یونٹ کے سربراہ سیدہ فاطمہ الموسوی نے بتایا کہ یونٹ کی جانب سے یکم رمضان المبارک سے لیکر 27 رمضان المبارک تک ہر روز ختم القرآن کی دو بابرکت محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔ قرآن خوانی کی پہلی محفل صبح 9:00 بجے اور دوسری مجلس دوپہر 2:30 بجے روضہ مبارک کی بیسمنٹ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام میں منعقد کی جائے گی۔
انھوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ رمضان المبارک کے دوران مقام صاحب العصر والزمان میں بھی ہروز صبح 9 بجے محفل قرآن منعقد کی جائے گی۔ قرآن یونٹ بذریعہ ٹیلی گرام اور فیس بک پیج ایک ورچوئل قرآنی محفل بھی منعقد کرے گی جو ان لوگوں کے لیے ہے جو حضوری طور پر منعقد کی جانے والی محافل میں شرکت نہیں کر سکتے۔
شب قدر کے احیاء کے لئے بھی خصوصی قرآنی تقاریب اور سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ ۔ نیز اس مبارک مہینے کے دوران یونٹ کی جانب سے قرآنی، فقہی اور ثقافتی پروگرام اور مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32061