11

آئی ایس او پاکستان ملتان ڈویژن کے دوسرے اجلاس عمومی کا آغاز، تین روز تک جاری رہے گا

  • News cod : 32072
  • 26 مارس 2022 - 11:20
آئی ایس او پاکستان ملتان ڈویژن کے دوسرے اجلاس عمومی کا آغاز، تین روز تک جاری رہے گا
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کا سال احیائے فکر مہدویت کا دوسرا اجلاس عمومی المصطفی ہائوس ملتان میں شروع ہوگیا، اجلاس میں ڈویژن بھر سے یونٹس ،لوکل یونٹس، آرگنائزنگ اور لوکل کمیٹیز کے اراکین نے شرکت کی۔

وفاق ٹائمز ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کا سال احیائے فکر مہدویت کا دوسرا اجلاس عمومی المصطفی ہائوس ملتان میں شروع ہوگیا، اجلاس میں ڈویژن بھر سے یونٹس ،لوکل یونٹس، آرگنائزنگ اور لوکل کمیٹیز کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس عمومی کی صدارت ڈویژنل صدر ڈاکٹر جوہر عباس کر رہے ہیں، اجلاس میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری شہریار حیدر، سابق ڈویژنل صدر سلیم عباس صدیقی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس عمومی تین روز تک جاری رہے گا جس میں گزشتہ سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور اگلی سہہ ماہی کا پروگرام منظور کیا جائے گا۔ سلیم عباس صدیقی نے اپنی گفتگو میں مجلس عمومی کی اہمیت اور وقت کی پابندی کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32072