شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی نے دورہ ملتان کے دوران ممتاز بزرگ عالم دین، ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی سے جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی ملتان میں ملاقات کی۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے دوران ملاقات علامہ سید محمد تقی کی احوال پُرسی اور صحتیابی کیلئے خصوصی دُعا کی، اس موقع پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر سید ذیشان حیدر شمسی، سابق سیکرٹری مالیات حیدر ملک، مرکزی سیکرٹری تعلیم محمد اکبر اور دیگر موجود تھے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے دوران ملاقات موجودہ ملکی، تنظیمی و قومی صورتحال پر گفتگو کی۔ علامہ شبیر حسن میثمی ان دنوں جنوبی پنجاب کے دورہ پر ہیں، جو مختلف شخصیات سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ عوامی اجتماعات میں بھی شرکت کر رہے ہیں۔
علامہ شبیر حسن میثمی کی علامہ سید محمد تقی نقوی سے ملاقات، صحتیابی کی دعا کی
علامہ شبیر حسن میثمی نے دوران ملاقات علامہ سید محمد تقی کی احوال پُرسی اور صحتیابی کیلئے خصوصی دُعا کی، اس موقع پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر سید ذیشان حیدر شمسی، سابق سیکرٹری مالیات حیدر ملک، مرکزی سیکرٹری تعلیم محمد اکبر اور دیگر موجود تھے۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32121












