9

ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں قرآن مجید سے انس کی محفل

  • News cod : 32389
  • 03 آوریل 2022 - 15:17
ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں قرآن مجید سے انس کی محفل
سالہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگي میں قرآن مجید سے انس کی محفل منعقد ہوگي۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،سالہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگي میں قرآن مجید سے انس کی محفل منعقد ہوگي۔

یہ پروگرام، تین اپریل کو ایران کے وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے شام کو ملک کے بعض ممتاز قاریوں کی شرکت سے اور میڈیکل پروٹوکولز کی پابندی کے ساتھ منعقد ہوگا۔

ایران میں اتوار تین اپریل 2022 سے ماہ مبارک رمضان کا آغاز ہو رہا ہے۔ ‘قرآن سے انس کی یہ محفل’ رہبر انقلاب اسلامی کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR اور ایران کی ریڈیو اور ٹی وی کی نشریات سے براہ راست نشر ہوگی۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32389