21

متنازع نام نہاد ”بنیاداسلام بل“ کو بحال کرنے کا معاہدہ مسترد کرتے ہیں، علامہ سبطین سبزواری

  • News cod : 32467
  • 04 آوریل 2022 - 18:20
متنازع نام نہاد ”بنیاداسلام بل“ کو بحال کرنے کا معاہدہ مسترد کرتے ہیں، علامہ سبطین سبزواری
انہوں نے کہا کہ طے شدہ مسئلہ کے بعد مسلم لیگ ن اگرخود کو تکفیری دہشت گرد عناصر سے نتھی کرے گی تو عوامی غضب کا شکار ہوگی۔ اس لئے مسلم لیگ ن جیسی جمہوری جماعت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ تکفیری گروہ کی سرپرستی سے باز رہے گی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما ءکونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مسلم لیگ ن کے تکفیری دہشت گردگروہ کے ایم پی اے کا پنجاب اسمبلی میں ایک ووٹ لینے کے لئے متنازع نام نہاد ”بنیاداسلام بل“ کو بحال کرنے کے معاہدے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مکتب اہل بیت ؑکے عقائد کے خلاف کسی قسم کی سازش کا حصہ بننے والے ناکام اور نامراد ہوں گے۔مسلم لیگ ن کی قیادت ہوش کے ناخن لےتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان کی منفی سرگرمیوں اور تکفیری گروہ کی سرپرستی کا نوٹس لے۔ لوگ اس کی تکفیری سرغنے کے ساتھ دوستی اور تصاویرکو ابھی تک بھولے نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بنیاد اسلام بل اسمبلی کو اندھیرے میں رکھ کر خفیہ طریقے سے منظور کروانے کی سازش پکڑی گئی تھی جس کے خلاف اہل سنت اور اہل تشیع قائدین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔جسے تسلیم کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اوراسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی،ریاستی اداروں نے غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے دھوکے سے منظور کیے جانے والے بل کو واپس لے لیا تھا۔اب اسے کو ئی بحال کروانے کی کوشش کرے گا تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ کوئی کسی زعم اور تکبر میں نہ رہے۔ہم بیدار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طے شدہ مسئلہ کے بعد مسلم لیگ ن اگرخود کو تکفیری دہشت گرد عناصر سے نتھی کرے گی تو عوامی غضب کا شکار ہوگی۔ اس لئے مسلم لیگ ن جیسی جمہوری جماعت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ تکفیری گروہ کی سرپرستی سے باز رہے گی۔

علامہ سبطین سبزواری نے واضح کیا کہ جھنگ کے دہشت گرد تکفیری گروہ کی سرپرستی کرنے والے شخص رانا ثناءاللہ نے اسلامی عقائد کے خلاف دشمنی اہل بیت پر مبنی متنازع ناصبی بنیاد اسلام بل کی بحالی کا معاہدہ کر کے اپنی سیاسی موت کو دعوت دی ہے۔ تکفیری دہشتگرد گروہ پہلے بھی ناکام ہوا تھا، آئندہ بھی ہوگا۔ رانا ثناءاللہ ایک ووٹ کی خاطر پورے مکتبہ فکر کے خلاف سازش میں شامل نہ ہو اور ہم امید کرتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی قیادت میاں نواز شریف اور شہباز شریف ، رانا ثنا اللہ خان اور دہشت گرد گروہ کی قربتوں کا نوٹس لیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32467