5

آئی ایس او پاکستان نے عالمی سامراج امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

  • News cod : 32547
  • 08 آوریل 2022 - 0:56
آئی ایس او پاکستان نے عالمی سامراج امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
آئی ایس او پاکستان 16مئی کو ہر سال کی طرح یوم مردہ باد امریکہ منائے گی اور آج سے 16 مئی تک مردہ باد امریکہ مہم چلائی جائے گی۔ جس میں عالمی استکبار امریکہ اور اسرائیل کی اسلام دشمن سازشوں کو آشکار کیا جائے گا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی سامراج امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی،سینئر نائب صدر حسن عارف اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات سید غازی رضا نقوی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ایک طلبہ تنظیم ہے ہم نے ہمیشہ دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت کے لیے صدائے احتجاج کو بلند کیا اور استعمار دشمنی کو چاردہائیوں قبل مُردہ باد امریکہ کے شعار سے پاکستان کے غیور عوام میں باور کروایا کہ امریکہ ہی عالم اسلام کا دشمن ہے۔ چاردہائیوں بعد آج ہر پاکستانی اس بات کا اعتراف کرتا ہے امریکہ ہی عالمی سامراج ہے اور وہ مسلم طاقتوں اور مسلم حکومتوں کو کمزور کرنے کی سازش میں ملوث پایا جاتا ہے۔ ہم نے 1980میں بانی تنظیم شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور قائدِ ملت جعفریہ شہید علامہ عارف الحسین الحسینی کی قیادت میں امریکہ مردہ کا نعرہ بلند کیا جو آج پاکستا ن کے پارلیمان میں بھی بلند ہوچکا ہے۔ ہم پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کے خلاف کسی سازش کو قبول نہیں کریں گے۔ پاکستان کے عوام کو چاہیئے اس سازش کے خلاف ہر سطح پر احتجاج بلند کریں، یہ پاکستان کی سیاست کا نہیں سالمیت کا معاملہ ہے بدقسمتی سے اس کو سیاسی معاملہ قرار دیا جارہا ہے۔ اس بیرونی مداخلت کی چاردہائیوں سے نشاندہی کرتے چلے آرہے ہیں، ہمارا احتجاج کسی سیاسی پارٹی کے حق میں نہیں ہے اور نہ ہی ہم کسی سیاسی پارٹی کو غدار قرار دے رہے ہیں۔ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ ہم طلبہ تنظیم ہیں اور طلبہ کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔

آئی ایس او پاکستان 16مئی کو ہر سال کی طرح یوم مردہ باد امریکہ منائے گی اور آج سے 16 مئی تک مردہ باد امریکہ مہم چلائی جائے گی۔ جس میں عالمی استکبار امریکہ اور اسرائیل کی اسلام دشمن سازشوں کو آشکار کیا جائے گا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی سامراج امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔

مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر ظالم کے مخالف اور مظلوم کے حامی ہیں آئی ایس او پاکستان ہر سال ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں عالمی یوم القدس کے تحت عظیم الشان ریلیوں کا انعقاد کرے گی۔کراچی اور لاہور میں بڑی تعداد میں لاکھوں افراد ریلی میں شریک ہوں گے۔یوم القدس دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت اور مستکبرین کے خلاف قیام کا دن ہے۔ ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ یوم القدس کو سرکاری سطح پر منایا جائے اورکشمیر، یمن، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کے لیے پاکستانی حکام کو موثر اقدام اٹھانے چاہئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32547