حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آیت اللہ یعقوبی کا نمائندہ حجۃ الاسلام شیخ ہادی حسین نے مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر اور سینئر نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی رح کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہملت تشیع کے بزرگ عالم الدین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی نے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ آپ کے دینی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔












