7

انسٹاگرام نے فرانسیسی زبان میں رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کا اکاؤنٹ بند کردیا

  • News cod : 3274
  • 30 اکتبر 2020 - 17:59
انسٹاگرام نے فرانسیسی زبان میں رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کا  اکاؤنٹ بند کردیا
حوزہ ٹائمز|رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کی رات سوشل میڈیا کے ذریعے فرانسیسی نوجوانوں کے نام اپنے مختصر پیغام میں فرمایا تھا کہ وہ اپنے ملک کے صدر سے یہ سوال کریں کہ وہ پیغمبر خدا کی توہین کی حمایت کیوں کر رہے ہیں۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کی رات سوشل میڈیا کے ذریعے فرانسیسی نوجوانوں کے نام اپنے مختصر پیغام میں فرمایا تھا کہ وہ اپنے ملک کے صدر سے یہ سوال کریں کہ وہ پیغمبر خدا کی توہین کی حمایت کیوں کر رہے ہیں اور اسے آزادی اظہار رائے قرار دیتے ہیں جبکہ ہولو کاسٹ کے بارے میں شک کرنا فرانس میں جرم ہے اور اگر کوئی اس بارے میں کچھ لکھ دے تو اسے جیل بھیج دیا جاتا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر نے انسٹاگرام پر بند کیے جانے والے  اکاؤنٹ کی جگہ فرانسیسی زبان میں نیا صفحہ لانچ کردیا ہے جس کا پتہ اس طرح ہے، instagram.com/fr.Khamenei.ir

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3274