وفاق ٹائمز، طلباء و طالبات نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان پڑھ کر سنایا اور متعلقہ اداروں سے اس طرح کے جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرات خارجہ نے سویڈن میں دائیں بازو کی انتہاء پسند پارٹی کے لیڈر اور اس کے حامیوں کے ہاتھوں قرآن کریم کی بے حرمتی پر شدید رد عمل دکھاتے ہوئے، سویڈن کے نائب سفیر کو طلب کیا تھا۔
وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ سویڈن کے نائب سفیر کو طلب کیا گیا اور اس ملک کی پولیس کے تحفظ اور آزادی رائے کے اظہار کی آڑ میں، انتہاپسند لیڈر کے ہاتھوں اسلام کی مقدس کتاب کی توہین پر شدید احتجاج درج کرایا گیا۔
سویڈن میں دائیں بازو کی انتہاء پسند پارٹی اسٹریم کرس کے لیڈر ریسمس پیلوڈن نے سینچر کے روز ملک کے مسلمان آبادی والے مرکزی شہر اوریبرو میں قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی تھی۔
سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف پوری دنیا میں زبردست رد عمل سامنے آیا ہے۔












