5

یوم القدس پر ہمیں پوری دنیا کو پیغام دینا ہے کہ یہ اتحاد امت کا دن ہے، علامہ عارف واحدی

  • News cod : 33002
  • 20 آوریل 2022 - 15:12
یوم القدس پر ہمیں پوری دنیا کو پیغام دینا ہے کہ یہ اتحاد امت کا دن ہے، علامہ عارف واحدی
علامہ عارف واحدی نے مزید کہا کہ جمعۃ الوداع یوم القدس ہے، اس مناسبت سے ہمیں پوری دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ یہ اتحاد امت کا دن ہے، ہم سب کو ملکر فلسطین، کشمیر اور دیگر مظلوم اقوام کو پیغامِ دینا ہے کہ ہم بیدار ہیں، آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور امریکا، انڈیا اور اسرائیل کی ہر شرارت کو ناکام بنائیں گے۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے گجرات میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت میں وحدت قائم کرنے کے بارے میں قرآن کے واضح احکام موجود ہیں اور اس ملک کا استحکام تمام قوم کے مابین اتحاد میں مضمر ہے، دنیا میں سامراجی طاقتوں کا مسلمانوں کے خلاف ایک بڑا ہتھکنڈا ان کو آپس میں لڑانا اور تقسیم کرنا ہے، تاکہ یہ کمزور ہوں اور ہم ان پر مسلط رہیں، اس کے مقابلے میں ہمیں آپسی اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی، تاکہ ایک قوم بن کر امت اور اپنے ملک کو مضبوط کر سکیں۔

علامہ عارف واحدی نے مزید کہا کہ جمعۃ الوداع یوم القدس ہے، اس مناسبت سے ہمیں پوری دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ یہ اتحاد امت کا دن ہے، ہم سب کو ملکر فلسطین، کشمیر اور دیگر مظلوم اقوام کو پیغامِ دینا ہے کہ ہم بیدار ہیں، آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور امریکا، انڈیا اور اسرائیل کی ہر شرارت کو ناکام بنائیں گے۔ اس موقع پر الحاج میر الطاف حسین جعفری، علامہ اصغر یزدانی، سید الطاف حسین کاظمی، علامہ کرپالوی، علامہ سید مختار حسین شاہ اور عبدللہ رضا بھی موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33002