9

27 رمضان المبارک جمعتہ الواداع کو ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گا،علامہ ناظر عباس تقوی

  • News cod : 33276
  • 26 آوریل 2022 - 14:19
27 رمضان المبارک جمعتہ الواداع کو ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گا،علامہ ناظر عباس تقوی
ہم ملک بھر میں یوم علیؑ کے جلوس عزا و مجلس عزا کے موقع پر سیکیورٹی کے بہترین اقدامات کرنے پر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ 27 رمضان المبارک جمعتہ الواداع کو ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گا اور مظلوم فلسطینی عوام سے بھرپور اظہار ہمددری کے لئے ملک بھر میں ریلیاں اور سمینار منعقد کئے جائیں گے۔

علامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہنا تھا ہم ملک بھر میں یوم علیؑ کے جلوس عزا و مجلس عزا کے موقع پر سیکیورٹی کے بہترین اقدامات کرنے پر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جو فول پروف سیکیورٹی انتظامات ملک بھر میں یوم علیؑ پر کئے گئے تھے، ہم امید کرتے ہیں کہ کہ یوم القدس اور نماز عید پر بھی اس سے بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ کوئی بھی ملک دشمن دہشت گرد اپنی مذموم شازش میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33276