4

ایران میں عالمی یوم القدس کی ریلیوں کی تیاریاں مکمل

  • News cod : 33320
  • 27 آوریل 2022 - 1:41
ایران میں عالمی یوم القدس کی ریلیوں کی تیاریاں مکمل
ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک میں عالم یوم قدس کی ریلیاں کورونا پروٹوکول کے مطابق نکالی جائیں گی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک میں عالمی یوم قدس کی ریلیاں کورونا پروٹوکول کے مطابق نکالی جائیں گی۔

ایران کے وزیر داخلہ اور انسداد کورونا کی قومی کمیٹی کے چیئرمین احمد وحیدی نے کورونا کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی یوم قدس کے جلوس اور مظاہرے کورونا پروٹوکول کے مطابق کئے جائیں گے جن میں ماسک کا استعمال اور ریلی کے دوران ایک دوسرے کے درمیان فاصلے کی رعایت برتا جانا شامل ہے۔

انہوں نے کورونا اور اس کے نئے ویریئنٹ سے متعلق حفاظتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ ملک بھر میں کورونا کے سلسلے میں مسلسل احتیاط برتی جا رہی ہے اور صورتحال اب تشویشناک نہیں رہی ہے تاہم نئے کورونا ویریئنٹ کے پیش نظر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کیا جانا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی (رح) نے مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے، فلسطینیوں کی حمایت اور مسلم امہ کے درمیان بیت المقدس کی آزادی کا جذبہ پیدا کرنے اور کسے مستحکم کرنے کی غرض سے ماہ رمضان کے آخری جمعے، جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دیا تھا۔ اس کے بعد سے ہرسال اس دن دنیا بھر میں عالمی یوم القدس منایا جاتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33320