5

اقوام متحدہ فلسطینیوں پر مظالم کی تحقیقات کیلئے کمیشن مقرر کرے، رضا ناظری

  • News cod : 33420
  • 29 آوریل 2022 - 22:35
اقوام متحدہ فلسطینیوں پر مظالم کی تحقیقات کیلئے کمیشن مقرر کرے، رضا ناظری
خانہ فرہنگ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل جعفر روناس نے کہا پچھلے سو سالوں سے یہودی امریکی و برطانوی منصوبوں پر عمل کرتے ہوئے فلسطینیوں کی مادری زمین پر قبضہ کرکے اپنی سرزمین بنانا چاہتے ہیں اور قابض قوتوں کی زمین دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، جبکہ اصلی مالکوں کا حصہ کم ہو کر 15 فیصد رہ گیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، یوم القدس کے حوالے سے خانہ فرہنگ ایران لاہور میں کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مختلف مسالک کے علماء اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل ایران لاہور محمد رضا ناظری نے کہا کہ مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ظلم و ستم کے تسلسل اور منظم امتیازی سلوک کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کا تحقیقاتی کمیشن قائم اور ایک عالمی نمائندہ مقرر کریں جو جبر کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی کارروائی کو متحرک کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھائے۔ خانہ فرہنگ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل جعفر روناس نے کہا پچھلے سو سالوں سے یہودی امریکی و برطانوی منصوبوں پر عمل کرتے ہوئے فلسطینیوں کی مادری زمین پر قبضہ کرکے اپنی سرزمین بنانا چاہتے ہیں اور قابض قوتوں کی زمین دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، جبکہ اصلی مالکوں کا حصہ کم ہو کر 15 فیصد رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی ؒنے اس حقیقت کا ادراک کرتے ہوئے درحقیقت حریت پسندوں اور انسانی حقوق کے سچے محافظوں کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔ تقریب سے مولانا محمد حسین اکبر، سید علی رضا رضوی، مولانا افضل حیدری، سلطان محمود، مولانا توقیر عباس، پرویز اکبر ساقی، لعل مہدی خان، علامہ محمد حسین گولڑوی اور طارق شریف پیرزادہ نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا مسلمانوں کو فلسطین کی آزادی کیلئے متحد ہوکر عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر مولانا محمد حسین گولڑوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کمیٹی بنائی جائے، تاکہ اس سلسلے باقاعدہ اور موثر اقدامات کئے جا سکیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33420