10

لاہور، زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ایوان اوقاف میں ہوگا

  • News cod : 33601
  • 01 می 2022 - 16:21
لاہور، زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ایوان اوقاف میں ہوگا
اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کریں گے، جبکہ کمیٹی ممبران کیساتھ ساتھ محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں عام شہریوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں بھی لی جائیں گی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج لاہور کے ایوان اوقاف میں ہو گا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کریں گے، جبکہ کمیٹی ممبران کیساتھ ساتھ محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں عام شہریوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں بھی لی جائیں گی، جن کو مرکزی کمیٹی کو بھجوایا جائیگا۔

مرکزی کمیٹی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد عیدالفطر کا اعلان کرے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند کی عمر سترہ گھنٹے ہے، اس لئے نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33601