6

بزرگ عالم دین علامہ سید قاضی نیاز نقوی کی وفات پر آیت اللہ محسن فقیہی کا تعزیتی پیغام

  • News cod : 3361
  • 31 اکتبر 2020 - 14:03
بزرگ عالم دین علامہ سید قاضی نیاز نقوی کی وفات پر آیت اللہ محسن فقیہی کا تعزیتی پیغام
اس جلیل القدر عالم دین نے  انقلاب اسلامی کے ابتدائی دنوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے ساتھ گراں قدر تعاون کیا اور اس سلسلے میں آپ کی کاوشیں قابل تحسین رہی ہیں ۔ اخلاص ، عاجزی ، زہد و تقویٰ اور اخلاق اس عظیم عالم دین کی نمایاں خصوصیات میں سے  تھے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، آیت اللہ محسن فقیہی نے اپنے ایک بیان میں ، ممتاز عالم دین حجت الاسلام و المسلمین الحاج سید قاضی نیاز حسین نقوی کی المناک رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔

اس پیغام کا مکمل متن حسب ذیل ہے :

بسم الله الرحمن الرحیم انا لله وانا الیه راجعون

ممتاز اور انقلابی عالم دین ، حضرت حجت الاسلام و المسلمین الحاج سید قاضی کی اچانک وفات کی خبر سن کر گہرے دکھ اور افسوس ہوا ۔  اس متقی اور پرہیزگار عالم دین نے اپنی با برکت زندگی اہل بیت (ع) کی تعلیمات کی نشر و اشاعت اور سیاسی جدوجہد میں بسر کی۔ آپ اسلامی مذاہب کے مابین وحدت و اتحاد کو مضبوط کرنے کے علمبرداروں اور پاکستان کے شیعہ اور سنی علمائے کرام کی بااثر اور قابل قبول شخصیات میں سے تھے۔

اس مخلص عالم دین نے پاکستان کے مسلمانوں خصوصاً  اس ملک کے شیعوں کے لئے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سمیت مختلف علاقوں میں حوزہ ہائے علمیہ کا قیام اور انتہا پسند گروپوں سے برسر پیکار رہنا  اس عظیم شخصیت کی قابل قدر خدمات میں شامل ہیں۔

اس جلیل القدر عالم دین نے  انقلاب اسلامی کے ابتدائی دنوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے ساتھ گراں قدر تعاون کیا اور اس سلسلے میں آپ کی کاوشیں قابل تحسین رہی ہیں ۔ اخلاص ، عاجزی ، زہد و تقویٰ اور اخلاق اس عظیم عالم دین کی نمایاں خصوصیات میں سے  تھے۔ میں اس عظیم مصیبت کے موقع پر ، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ،حجت الاسلام سید مرید حسین نقوی سمیت حوزہ ہائے علمیہ ،علماء و طلاب ،پاکستانی غیور عوام ، ان کے چاہنے والے اور مرحوم کے خانوادہ محترم کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالٰی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔ ان شاء اللہ! اس خدمتگار عالم دین کی روح پر خدا کی رحمت نازل ہو اور اولیاء کرام علیہم السلام کے ساتھ محشور ہو ۔  قم- محسن فقیہی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3361