15

یوم معلم کے حوالے سے آنلائن علمی نشست/معاشرے کی فکری و علمی تربیت کرنا علماء کی ذمہ داری ہے، علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی

  • News cod : 33625
  • 02 می 2022 - 1:20
یوم معلم کے حوالے سے آنلائن علمی نشست/معاشرے کی فکری و علمی تربیت کرنا علماء کی ذمہ داری ہے، علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی
یکم مئی روزِ شہادت شہید مرتضی مطہری (رہ) کے حوالے سے ایک خصوصی آنلائن علمی نشست "اسلام میں خواتین، شہید مطہری کی نظر میں" کے عنوان سے منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان قم المقدس ایران سے علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی تھے اور میزبانی کے فرائض خواہر سویرا بتول نے انجام دئیے۔

وفاق ٹائمز (رپورٹ: منظوم ولایتی)یکم مئی روزِ شہادت شہید مرتضی مطہری (رہ) کے حوالے سے ایک خصوصی آنلائن علمی نشست “اسلام میں خواتین، شہید مطہری کی نظر میں” کے عنوان سے منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان قم المقدس ایران سے علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی تھے اور میزبانی کے فرائض خواہر سویرا بتول نے انجام دئیے۔

شہید مطہری کا خواتین کے معاشرے کی رہبری اور قیادت سے متعلق نظریہ کے سوال کے جواب میں ڈاکٹر یعقوب بشوی نے کہاکہ اسلام خواتین کو کسی بھی سیاسی، اقتصادی اور معاشرتی فعالیت سے منع نہیں کرتا ہے لیکن عورت کی اصل ذمہ داری اولاد کی شکل میں آئندہ آنے والی نسلوں کی تربیت کرنا بتاتا ہے۔

ایک دوسرے سوال کے جواب میں ڈاکٹر بشوی نے کہاکہ حدیث میں آیا ہے کہ عورت پھول ہے اور پھول کی حفاظت گھر میں بہتر ہوسکتی ہے بازار میں لاکر یورپ کی طرح ایڈورٹائزمنٹ کیلیے استعمال کرنا عورتوں کا غلط استعمال ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج یورپ نے عورت کو اپنے کاروبار چلانے کا ذریعہ بنایا ہے جبکہ اسلام عورت کو فاطمہ حضرت زہراء (س) اور زینب کبریٰ (س) کی طرح دیکھنا چاہتا ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ ایک عورت اسلام کی نظر میں قاضی اور جج بن سکتی ہے ؟کے حواب کے میں کہاکہ عدالتوں میں چونکہ فیصلہ جات کیلیے لوگ ہر قسم کی چیزوں کا سہارا لیتے ہیں اور عورت چونکہ مردوں کے مقابلہ میں فطرتاٙٙ جذباتی ہوتی ہے لہذا اسلام نے عورت سے کہا کہ وہ اپنی فطرت اور طبیعت کے مطابق ایسے امور انجام دے جس میں لڑائی جھگڑوں کا عنصر نہ ہو اسلیے خواتین کیلیے گھریلو امور پر تاکید کی جاتی ہے۔

آخر میں اس علمی نشست کی میزبان خواہر سویرا بتول نے پوچھا کہ آج کے یوم معلم کے حوالے سے کیا پیغام دینا چاہیں گے تو ڈاکٹر یعقوب بشوی نے کہاکہ استاد علم کی شکل میں اپنے شاگروں میں باقی رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ علماء کے حوالے سے فرمایا گیا ہے کہ “العلماء باقون ما بقی الدھر” جب تک زمانہ باقی ہے علماء بھی باقی ہیں۔ اس کا مطلب یہی ہے استاد چاہیے مرد ہو عورت وہ ہمیشہ ہمیشہ اپنے باقی رہتا ہے اور یاد رہے کہ ایک حقیقی عالم کا نصاب قرآن ہے اور پورا معاشرہ اس کا شاگرد ہے اور معاشرے کی فکری و علمی تربیت کرنا علماء کے اولین فرائض میں سے ہے۔

( اگر آپ اس علمی نشست کی یوٹیوب ویڈیو کو دیکھنا چاہتے ہیں تو لنکِ زیر پر کلک کیجیے۔شکریہ

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33625