4

ایم ڈبلیو ایم کا تین روزہ مرکزی ’’راہیان کربلا کنونشن‘‘ 13، 14، 15 مئی 2022 کو منعقد ہوگا

  • News cod : 33802
  • 08 می 2022 - 13:02
ایم ڈبلیو ایم کا تین روزہ مرکزی ’’راہیان کربلا کنونشن‘‘ 13، 14، 15 مئی 2022 کو منعقد ہوگا
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تین روزہ مرکزی ’’راہیان کربلا‘‘ کنونشن سال 2022ء کا انعقاد 13،14،15 مئی بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو جامع مسجد و امام بارگاہ الصادقؑ ٹرسٹ جی نائن ٹو اسلام آباد میں ہوگا۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تین روزہ مرکزی ’’راہیان کربلا‘‘ کنونشن سال 2022ء کا انعقاد 13،14،15 مئی بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو جامع مسجد و امام بارگاہ الصادقؑ ٹرسٹ جی نائن ٹو اسلام آباد میں ہوگا۔ کنونشن کے آخری روز آئندہ تین سالوں کیلئے ایم ڈبلیو ایم کے نئے مرکزی سیکرٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ اجلاس میں ملک بھر سے اراکین شوریٰ مرکزی شریک ہوں گے۔ مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں کنونشن کے انتظامات حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی کنونشن ملک اقرار حسین علوی نے کی، جبکہ مرکزی کابینہ کی نمائندگی سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات، نثار علی فیضی مرکزی سیکرٹری تعلیم اور علامہ محمد اقبال بہشتی مرکزی سیکرٹری مالیات نے کی۔

اس کے علاوہ ضلع راولپنڈی کی ضلعی کابینہ اور ضلع اسلام آباد کی ضلعی کابینہ کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی آفس اور مرکزی شعبہ جات کے نمائندوں نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے اور مرکزی کنونشن کے اجرائی امور کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں اور کمیٹیوں کی ذمہ داریوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33802