4

امریکہ متعدد ممالک میں رژیم چینج کرنے کی کوششیں کر چکا ہے، علامہ سید شفقت شیرازی

  • News cod : 34021
  • 13 می 2022 - 4:33
امریکہ متعدد ممالک میں رژیم چینج کرنے کی کوششیں کر چکا ہے، علامہ سید شفقت شیرازی
انہوں نے مختصر وقت میں جامع گفتگو کرتے ہوئے آل سعود اور امریکہ و برطانیہ کے گٹھ جوڑ کے مضمرات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ ان کے مطابق آل سعود کی پشت پناہی امریکہ و برطانیہ کی طرف سے کی جا رہی ہے ورنہ آل سعود انتہائی کمزور لوگ ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،یوم انہدام بقیع کے موقع پر فاطمیہ فاؤنڈیشن شعبہ قم کے زیراہتمام ایک فکری نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ مقررین نے جنت البقیع کے انہدام کے حوالے سے مختلف پہلووں سے روشنی ڈالی اور راہ حل پر غور و فکر کیا گیا۔

فکری نشست سے خصوصی گفتگو ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ اور مجلس علماء امامیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کی۔

انہوں نے مختصر وقت میں جامع گفتگو کرتے ہوئے آل سعود اور امریکہ و برطانیہ کے گٹھ جوڑ کے مضمرات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ ان کے مطابق آل سعود کی پشت پناہی امریکہ و برطانیہ کی طرف سے کی جا رہی ہے ورنہ آل سعود انتہائی کمزور لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ متعدد ممالک میں رژیم چینج کرنے کی کوششیں کر چکا ہے۔ اگر مقاومتی بلاک بشارالاسد کی مدد نہ کرتا تو یہ شام میں بھی اپنی پسند کی حکومت لے آتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ امپورٹڈ حکومت آل سعود کے دباو پر اب انڈین حکومت سے غیر اصولی مفاہمت کرنے جا رہی ہے، ان کے مطابق ہندوستان کی خوشنودی کیلئے کشمیر سے لاتعلق ہونا موجودہ حکومت کی ایک اور خیانت ہے ، اسی طرح اور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم کرنا بھی اورسیز پاکستانیوں کے حق پر ڈاکہ ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کے موجودہ حکمرانوں کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ کے نوکروں کے بھی نوکر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ملت پاکستان کے استقلال، خودمختاری اور آزادی کے تحفظ ، بقا اور دفاع کیلئے جدوجہد کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34021