12

انتشار اور افراتفری نہیں، امن و سلامتی اور استحکام کی بات کی جائے، علامہ شہنشاہ نقوی

  • News cod : 34325
  • 21 می 2022 - 14:01
انتشار اور افراتفری نہیں، امن و سلامتی اور استحکام کی بات کی جائے، علامہ شہنشاہ نقوی
انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز مزید خلفشار اور انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امریکہ و اسرائیل اور بھارت ہمارے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،  علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ انتشار اور افراتفری نہیں بلکہ امن و استحکام اور سلامتی کی بات کی جائے جس کے ساتھ ساتھ اچھی سوچ، فکر اور مثبت فلسفے کو اپنایا جائے۔ یہ بات انہوں نے علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز مزید خلفشار اور انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امریکہ و اسرائیل اور بھارت ہمارے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یکجہتی کی طرف جانا ہوگا اور ایسے عناصر سے دور رہنا ہوگا جن کا مقصد قومی سلامتی کو غیر مستحکم کرنا ہو۔ انہوں نے سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مشورہ دیا کہ وہ ہم آہنگی پیدا کریں اور کوشش کی جائے کہ ہم بہتری کی طرف راغب ہوں تاکہ ملک مستحکم ہو اور تمام طبقات اپنے اپنے عقائد و نظریات کے مطابق اپنی زندگیاں بسر کرسکیں اور ملک امن کا گہوارا بنے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34325