علامہ شہنشاہ نقوی

02آگوست
خانوادہ رسولؐ کے مصائب و مشکلات پر آج بھی زمانہ سوگوار ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

خانوادہ رسولؐ کے مصائب و مشکلات پر آج بھی زمانہ سوگوار ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

جلوس میں نامور ماتمی انجمنوں نے نوحہ خوانی و سینہ کوبی کی۔ جلوس میں عزاداران کے علاوہ بوڑھے، بچوں اور خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جلوس کی گزر گاہوں پر عزاداران کیلئے سبیلیں اور طبی امدادی کیمپ لگائے گئے تھے، جہاں سے عزاداران کی رہنمائی کی گئی۔

09ژوئن
امام حسینؑ کی عزاداری اور پاکستان سے وفاداری ہمارا نصب العین ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

امام حسینؑ کی عزاداری اور پاکستان سے وفاداری ہمارا نصب العین ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ شہنشاہ نقوی کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام کی عزاداری اور پاکستان سے وفاداری ہمارا نصب العین ہے اور حسینیت و پاکستانیت ہماری پہچان و تعرف ہے، تشکیلِ پاکستان سے تعمیر پاکستان تک ہمارے بزرگوں کا قابلِ ذکر کردار ہے لہٰذا وطن سے پیار ہمارے رگ و پے میں بسا ہوا ہے۔

01ژوئن
امام خمینی نے سخت اور کٹھن جدوجہد کے ذریعے تبلیغ دین کے فرائض انجام دیئے، علامہ شہنشاہ نقوی

امام خمینی نے سخت اور کٹھن جدوجہد کے ذریعے تبلیغ دین کے فرائض انجام دیئے، علامہ شہنشاہ نقوی

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا دین عزیز ہے جبکہ امریکہ و اسرائیل نہیں چاہتے کہ اسلام کا پیغام آگے بڑھے، ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ آج مسلمان ہی دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، جن کی سرپرستی امریکہ کررہا ہے

10مارس
یونان، علامہ شہنشاہ نقوی کی مسیحیوں کے عالمی مذہبی روحانی پیشوا پاپائے اعظم سے ملاقات

یونان، علامہ شہنشاہ نقوی کی مسیحیوں کے عالمی مذہبی روحانی پیشوا پاپائے اعظم سے ملاقات

پاپائے اعظم نے مسلمانوں کی تاریخ، شیعہ اور سنی مسالک اور مکاتب فکر کے بارے میں کچھ جاننا چاہا، جسے بہت مختصر اور جامع انداز سے بیان کیا۔ اس بات کے اظہار کے ساتھ کہ مسالک اور مکاتب مختلف ضرور ہیں مگر ہم سب ایک ہیں اور ہم علمی اختلاف پر یقین رکھتے ہیں شدت پسندی اور نفرت آمیز رویوں کی مذمت کرتے ہیں۔

16فوریه
علامہ شہنشاہ نقوی کی آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات

علامہ شہنشاہ نقوی کی آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات

حجۃ الاسلام والمسلمین سید شہنشاہ حسین نقوی نے وفاق المدارس الشعیہ پاکستان کے سربراہ و بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے جامعۃ المنتظر لاہور میں ملاقات کی۔

07فوریه
حضرت امام علیؑ نے اپنے دور خلافت میں عدل کے قیام کیلئے جدوجہد کی، علامہ شہنشاہ نقوی

حضرت امام علیؑ نے اپنے دور خلافت میں عدل کے قیام کیلئے جدوجہد کی، علامہ شہنشاہ نقوی

علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ آپؑ نے اپنے دور خلافت میں عدل و انصاف کا قیام کیلئے جدوجہد کی اور اسلامی تعلیمات کو گھر گھر پہنچایا، آپ کے بعد آپ کے فرزندگان امام حسنؑ اور امام حسینؑ نے تبلیغ دین کیلئے طویل جنگ کی اور کربلاء کے میدان میں اسلام دشمن قوتوں کو شکست فاش سے دوچار ہونا پڑا، آج بھی مسلمان اسی جرأت و بہادری اور حوصلے کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھیں تاکہ پرچم اسلام بلند ہو اور مسلمان بھی دوسری اقوام کی طرح عزت و آبرو کے ساتھ اپنی زندگیاں گزار سکیں۔

22ژانویه
مہنگائی ختم کرکے عوام کو فوری ریلیف دیا جائے، علامہ شہنشاہ نقوی

مہنگائی ختم کرکے عوام کو فوری ریلیف دیا جائے، علامہ شہنشاہ نقوی

علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ ضروری ہے کہ پٹرول، بجلی، گیس اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی ہو، شہری انتظامیہ کے ذمہ داران بڑھتی ہوئی قیمتوں پر نظر رکھیں، تاجر برادری عوام پر رحم کرے اور کوشش کی جائے کہ ان کو مناسب داموں پر ضروریات زندگی کی چیزیں فراہم ہوں تاکہ عوام کی داد رسی ہو سکے اور وہ چین و سکون کے ساتھ اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکیں۔

29دسامبر
ملک کے استحکام کیلئے قائداعظم کے رہنماء اصولوں کی پیروی کرنا ہوگی، علامہ شہنشاہ نقوی

ملک کے استحکام کیلئے قائداعظم کے رہنماء اصولوں کی پیروی کرنا ہوگی، علامہ شہنشاہ نقوی

ایک بیان میں معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاستی ادارے عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرے، افغانستان سے ہمارے ملک میں ہونے والی دہشت گردی کو روکا جائے اور معاشی بحران ختم ہو۔

19دسامبر
دکھی اور بیمار انسانیت کی بلاتفریق خدمت کرنا افضل ترین عبادت ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

دکھی اور بیمار انسانیت کی بلاتفریق خدمت کرنا افضل ترین عبادت ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

امامیہ میڈیکس انٹرنیشنل کے ڈاکٹر دلبر سعید نے کہا کہ نئے پراجیکٹ میں تمام جدید ترین میڈیکل سہولیات ہوں گی جو کہ ایک بڑے عالمی معیار کے ہسپتال میں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے قائم کیا جارہا ہے کیوں کہ بہت جلد یہ علاقہ کراچی کا ایک مرکز تصور کیا جائے گا اور ایسے علاقے میں موجود سہولت سے مریضوں کی ایک بہت بڑی تعداد فیضیاب ہوسکے گی۔